حماس کے عسکری ونگ "عزالدین القسام" بريگیڈ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے القادسیہ اسکول کے پاس ایک عمارت میں پوزیشن لے کر بیٹھے صیہونی فوجیوں کو بم سے نشانہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔
بیان کے مطابق اس کارروائی میں صیہونی حکومت کے متعدد فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
القسام بریگيڈ نے رفح شہر کے مغرب میں واقع "تل السلطان" محلے میں بھی ایک گھر کے اندر صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔
القسام بریگيڈ نے تل السلطان میں صیہونی حکومت کے ایک "D9" ٹینک کو بھی تباہ کر دیا۔
اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ القدس بریگيڈ نے بھی ایک بیان میں بتایا ہے خان یونس کے القرارہ علاقے میں عمر الاغا اسکول کے پڑوس میں تعینات صیہونی فوجیوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ۔
ڈیموکریٹک فرنٹ برای آزادی فلسطین کی فوجی شاخ فوجی دستے "عمر القاسم" بریگیڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ رفح شہر کے مشرق میں السلام محلے میں ہم نے دشمن کے درمیان ایک بم کا دھماکہ کیا جس میں کئی صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
اسی طرح العاصفہ گروہ نے بھی بتایا ہے کہ انہوں نے نترازیم میں دشمن فوجیوں کو میزائل سے نشانہ بنایا۔
الفتح تحریک کی فوجی شاخ شہدائے الاقصی بريگیڈ نے بھی بتایا ہے کہ اس نے خان یونس میں صیہونی فوجیوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے ۔
آپ کا تبصرہ